دوسرا ٹی ٹوئنٹی:بنگلہ دیش کی آسٹریلیا کیخلاف ایک اور فتح

دوسرا ٹی ٹوئنٹی:بنگلہ دیش کی  آسٹریلیا کیخلاف ایک اور فتح

بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو،صفر کی برتری حاصل کرلی

میرپور(اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلین ٹیم مچل مارش 45 اور موائزز ہین ریکس کے 30 رنز سمیت سات وکٹوں پر 121رنز بنائے ۔ مستفیض الرحمن تین اور شریف الاسلام دو وکٹیں لے سکے ۔بنگلہ دیش نے 19ویں اوور میں پانچ وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔شکیب الحسن 26 اور مہدی حسن 23 رنز بنا سکے جبکہ مرد میدان عفیف حسین 37 اور نورالحسن 22 پر ناٹ آؤٹ رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں