قومی ٹی 20 میں آن لائن جوا کرنیولانیٹ ورک پکڑگیا

 قومی ٹی 20 میں آن لائن جوا کرنیولانیٹ ورک پکڑگیا

نیٹ ورک بھارتی باشندہ بلغاریہ سے آپریٹ کرتاہے ،4ملزم گرفتار کرلئے

راولپنڈی(احمد بھٹی)قومی ٹی20 ٹورنامنٹ کے دوران آن لائن جوا کرانیوالا انٹرنیشنل نیٹ ورک پکڑا گیا جسے بھارتی باشندہ نوین بلغاریہ سے آپریٹ کررہا تھا،4ملزموں کوگرفتارکرکے 2مقدمات درج کرلئے گئے ۔ذرائع کے مطابق خفیہ انٹیلی جنس ادارے کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارکرسندھ اور جنوبی پنجاب کے میچ پر آن لائن جوا کروانیوالے عبدالرحمن ولد نور محمد ساکن مصریال روڈ چک جلال دین اور وجاہت حسین ولد منظور حسین عرف اقبال ساکن وہاڑی کو گرفتارکرلیا۔ وجاہت محکمہ جیل خانہ جات ساہیوال سے برطرف شدہ ملازم ہے اور جیل بھی کاٹ چکاہے اس وقت ضمانت پر رہاتھا،اس کا بھائی ذیشان بھی بھارتی شہری نوین کیلئے کام کرتاہے اور راولپنڈی کے ہوٹل میں رہائش پذیر تھااسے بھی حراست میں لے لیا گیا ،کراچی کے شہری ذیشان میمن کو بھی گرفتارکیاگیاہے ،پولیس نے الیکٹرانک آلات بھی تحویل میں لئے ۔ملزموں کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا جنہیں 10،10 ہزارروپے جرمانہ کی سزاسنائی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں