جاپانی اور انڈونیشین ٹیموں کو ایشیائی ایونٹس میں شمولیت کی اجازت

جاپانی اور انڈونیشین ٹیموں کو ایشیائی ایونٹس میں شمولیت کی اجازت

منامہ(اسپورٹس ڈیسک)ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایگزیکٹو بورڈ نے جاپانی اور انڈونیشین ٹیموں کو اے سی سی پاتھ وے ٹورنامنٹس میں شمولیت کی اجازت دے دی۔

ایک اور فیصلے کے مطابق افغان کرکٹ ایسوسی ایشن کیلئے مختص کردہ چھ فیصد سالانہ بجٹ کو پندرہ فیصد کردیا گیا جبکہ اے سی سی حکام نے یقین دلایا کہ افغان بورڈ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی تاکہ ملک میں خواتین کرکٹ کا اجراء بھی ممکن ہو سکے کیونکہ طالبان دور حکومت میں خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں