ملتان سلطانز کوہوم گراؤنڈ پرپانچ میچزملنے پر سابق سٹارز کی تنقید

 ملتان سلطانز کوہوم گراؤنڈ پرپانچ  میچزملنے پر سابق سٹارز کی تنقید

ملتان(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کو ہوم گراؤنڈمیں پانچ میچز ملنے پر سابق سٹارز نے تنقید شروع کردی ۔ نجی چینل پر بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ پی ایس ایل 9 کا یہ شیڈول ملتان سلطانز کیلئے تو بڑا ہی آرام دہ رکھا گیا ہے ۔

اسے 5 میچز ہوم گرائونڈ میں مل گئے ۔اس دوران اسے کوئی سفر نہیں کرنا،بے شک لاہور بھی اپنے ہاں کھیل رہا ہے لیکن اسے بھی 2 میچزکے بعد ملتان کا سفر کرنا پڑا ہے ۔ مصباح الحق کہتے ہیں کہ ملتان کا سابقہ ریکارڈ ہوم میدان میں اچھا ہے اور اوپر سے ایک ہی مقام پر 5 میچزکھیلنے کاسکون ہوتا ہے ،اس لئے وہ فیورٹ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں