عید:اظہر علی کافلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،بابرکی محلے داروں سے ملاقاتیں
کراچی،لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے عید کے موقع پر فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بیٹوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
اظہر علی اور انکے بیٹوں نے گلے میں فلسطینی جھنڈے کے مفلر پہن رکھے ہیں۔قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے والدین اور فیملی کے دیگر افراد کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کیں اور عید کی مبارکباد دی جبکہ عید کی نماز کے بعد وہ اپنے بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ لاہور میں اپنے آبائی گھر گئے اورمحلے داروں سے ملاقات کی، اْنہیں عید کی مبارکباد پیش کی اور اْن کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
،شاداب خان نے بھی ٹوئٹر پر اپنی دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ضروری تصاویر کے ساتھ عید مبارک، سب کیلئے اچھی صحت، خوشی اور کامیابی کی دعائیں۔
سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر یونس خان نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا مسلم امہ کو عید مبارک۔