ٹی 20 سیریز ، پاکستان نیوزی لینڈ آج آمنے سامنے

ٹی 20  سیریز  ، پاکستان  نیوزی  لینڈ آج  آمنے  سامنے

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلا میچ میں آج راولپنڈی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونگی ،میچ کے بارش سے متاثرہونے کا قومی امکان ہے ۔۔

کیونکہ آج دن کے وقت 40 اور رات کو 70 فیصد بارش کا امکان ہے ۔ ٹاس آج مقامی وقت کے مطابق شام سات بجے ہوگا اور پہلی گیند شام ساڑھے سات بجے ہوگی۔ اظہر محمود اپنے کیریئر میں پہلی بار پاکستان مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ ہونگے ،ٹرافی کی رونمائی کے بعد قومی کپتان بابر اعظم نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ سیریز ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ہم سب سے اہم میگا ایونٹ کی تیاری کررہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ہمیں سیریز میں مختلف پوائنٹس پر چیلنج کرے گی ۔ میں ٹیم میں یوتھ اور تجربے کے امتزاج کو دیکھتے ہوئے کپتان کی حیثیت سے بہت ُپرجوش ہوں۔ دوسری طر ف نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہاکہ کہ مجھے اس دورے پر ٹیم کی قیادت کرنے پر فخر ہے ۔ ہم ایک ٹیم کے طور پر تفریحی کرکٹ کھیلنے اور کھیل کو آگے لے جانے کی کوشش کریں گے ۔ پاکستان ہوم گراؤنڈ میں مضبوط ٹیم ہے اور ہم انہیں اسی کے میدان میں چیلنج دینا چاہیں گے ، پاکستانی سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر، عثمان خان اور زمان خان شامل ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں مائیکل بریسویل (کپتان)، ٹام بلنڈل، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول مک کونکی، جمی نیشم، ول او روک، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ، ِاش سوڈھی اور زیک فاکس شامل ہیں۔

پاکستان سکواڈ بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، عثمان خان، افتخار احمد، اعظم خان، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، عباس آفریدی، ابرار احمد، فخر زمان عرفان خان نیازی، اسامہ میر، زمان خان پر مشتمل ہے جب کہ ریزرو کھلاڑیوں میں حسیب اللہ، محمد علی، آغا سلمان، صاحبزادہ فرحان، محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم مائیکل بریسویل (کپتان)، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، جمی نیشم، ول او ررک، ٹِم رابنسن، بین سیئرز، ٹِم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سودھی، ٹام بلنڈل، زیک فولکس پر مشتمل ہے ۔پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں پلڑا بھاری ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق دونوں ٹیمیں اب تک 39 میچ کھیل چکی ہیں، 21 میں پاکستان فاتح رہا جبکہ 17 میچ نیوزی لینڈ نے جیتے ، ایک میچ بے نتیجہ رہا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں