ایران میں خواتین کے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ

 ایران میں خواتین کے سٹیڈیم  میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ

تہران (سپورٹس رپورٹر)ایران میں خواتین کے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 ایرانی فٹبال فیڈریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کے شمال مغرب میں واقع شہر تبریز میں خواتین کے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے ۔رپورٹس کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ پابندی تبریز میں ہوگی یا پورے ملک میں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک مقامی میچ کے دوران خاتون نے گرانڈ میں داخل ہو کر گول کیپر سید حسین حسینی کو گلے لگا لیا تھا۔ خاتون نے حجاب نہیں پہنا ہوا تھا اور انہوں نے فٹبالر کو 3 سیکنڈ تک گلے لگایا تھا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں