الخدمت فائونڈیشن کا سپورٹس ہیروز کے اعزاز میں افطارڈنرپراستقبالیہ

الخدمت فائونڈیشن کا سپورٹس ہیروز  کے اعزاز میں افطارڈنرپراستقبالیہ

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)الخدمت فائونڈیشن پاکستان نے سپورٹس ہیروز کے اعزاز میں افطارڈنرپراستقبالیہ کااہتمام کیا۔۔

مرکزی نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، پاکستان کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی، 100 میٹر ریس ڈ ہولڈر شبانہ اختر، پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان ڈیانہ بیگ، الخدمت والنٹئیر کے صنان اکبر،منیجر سپورٹس کلب حسان بن سلمان اور مختلف جامعات کے سپورٹس ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس تقریب کامقصدعالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ، پروگرام کے اختتام پر کھلاڑیوں میں اعزازی شیلڈ تقسیم کی گئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں