ٹی20ورلڈکپ:مائیکل وان کی پاکستان ، بھارت کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کی پیشگوئی

ٹی20ورلڈکپ:مائیکل وان  کی پاکستان ، بھارت کے  سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کی پیشگوئی

لندن (سپورٹس ڈیسک )سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں سے متعلق اہم پیشگوئی کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر سابق کرکٹر نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی ٹاپ فور ٹیموں کا ذکر کرتے ہوئے میزبان ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل کھیلنے کا مضبوط دعویدار قرار دیدیا۔ انہوں نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں رواں ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشن میں سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوجائیں گی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں