نیشنل چیلنج کپ فٹبال میں ایچ ای سی کی کامیابی

نیشنل چیلنج کپ فٹبال میں  ایچ ای سی کی کامیابی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل چیلنج کپ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کامیابی جبکہ ماشا یونائیٹڈ اور ایس اے فارم کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

 پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ٹورنامنٹ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نمسو کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے فخر عباس، احمد حسن اورحماد حسن نے ایک، ایک گول کیا۔ جبکہ نمسو کی طرف سے واحد گول ذوالفقار نے کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں