شاہد آفریدی ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی کے سفیر مقرر

شاہد آفریدی ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی کے سفیر مقرر

دبئی (سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے سفیر مقرر ہو گئے ۔

آئی سی سی نے شاہد آفریدی کو ٹورنامنٹ ایمبیسیڈرز کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ تھے ۔شاہد آفریدی کے علاوہ آئی سی سی نے بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو بھی سفیر مقرر کیا ہے ۔اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میرے دل کے بہت قریب ہے ، پہلے ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہا، 2009میں ٹرافی جیتی اور یہ میرے کیرئیر کے قابل ذکر لمحات ہیں۔ میں 9جون کو پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، یہ ایک دو بڑے حریفوں کا مقابلہ ہے اور نیویارک میں اس کو کوئی مس نہیں کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں