بزدلوں کی 120 رنز پر بھی ٹانگیں کانپ رہی تھیں:عمران نذیر

بزدلوں کی 120 رنز پر بھی ٹانگیں  کانپ رہی تھیں:عمران نذیر

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )سابق کرکٹر عمران نذیر نے ٹی ٹو نٹی ورلڈکپ میں امریکا اور بھارت سے ہارنیوالی پاکستان ٹیم کو بزدل قرار دے دیا۔

ایک انٹرویومیں سابق کرکٹر نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں 120رنز کا ہدف تھا اور ٹیم کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں۔ سابق کرکٹر نے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو بزدل قرار دیا اور کہا کہ کرکٹ دلیری سے کھیلی جاتی ہے ، اس طرح کھیل کر جیت نہیں حاصل کی جاتی ہے ، ہمارے پاس سکلز نہیں ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں