اعظم خان انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے سنجیدہ سوچ کا مظاہرہ نہیں کررہے :حفیظ

اعظم خان انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے سنجیدہ  سوچ کا مظاہرہ نہیں کررہے :حفیظ

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ جارح مزاج اعظم خان کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کرکٹ ان کا تجربہ مایوس کن رہا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ  افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اعظم خان خود بین الاقوامی کرکٹ کے لیے سنجیدہ سوچ کا مظاہرہ نہیں کر رہے ۔ پوری ٹیم 2 کلومیٹر کا فاصلہ دس منٹ میں طے کرے تو یہی کام اعظم خان کرنے کے لیے 20 منٹ لیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں