ورلڈکپ میں پاکستانی بقا آج امریکی ہارسے مشروط

ورلڈکپ میں پاکستانی بقا آج امریکی ہارسے مشروط

فلوریڈا، لاڈرہل (سپورٹس ڈیسک ) ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستانی بقا آج امریکی ہارسے مشروط ہوگئی ۔۔۔

 پاکستان کی سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کیلئے آج آئرلینڈ کو امریکا کے خلاف کامیابی حاصل کرنا ہوگی اوریہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شرو ع ہوگا، اس کے ساتھ پاکستان کو اپنے اتوار کوہونیوالے میچ میں آئرلینڈ کو ہرانا ہوگا، اگر پاکستان یا امریکا کا میچ بارش کی نذر ہوا تو پاکستان کیلئے ورلڈ کپ پہلے ہی مرحلے میں ختم ہوجائے گا۔گزشتہ روز امریکا آئرلینڈ میچ کے مقام فلوریڈا کے شہر لاڈرہل کے گرد و نواح میں بارش کے بعد سورج نکل آیا جبکہ لاڈرہل میں رم جھم کی پیشگوئی موجود ہے تاہم امکانات پہلے سے کم ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں