اینڈی مرے کوئینز کلب ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ سے دستبردار

 اینڈی مرے کوئینز کلب ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ سے دستبردار

لندن (سپورٹس ڈیسک ) برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کوئینز کلب ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ کے دوران فٹنس مسائل کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئے ۔۔۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں اینڈی مرے کا مقابلہ آسٹریلوی حریف کھلاڑی جورڈن تھامسن سے تھا ۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلے سیٹ کے مقابلے میں جورڈن تھامسن کو اینڈی مرے کے خلاف 1-4 کی برتری حاصل تھی کہ اینڈی مرے فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ برقرار نہ رکھ سکے ۔اور میچ سے دستبردار ہوگئے اور جورڈن تھامسن نے با آسانی کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں