ارون پانڈے لیجنڈز انٹرکانٹی نینٹل ٹی 20کے چیئرمین اور سی او او مقرر

ارون پانڈے لیجنڈز انٹرکانٹی نینٹل  ٹی 20کے چیئرمین اور سی او او مقرر

دبئی(سپورٹس ڈیسک )امریکہ میں قائم بروسڈ اسپورٹس ایل ایل سی کی ملکیت لیجنڈز انٹرکانٹی نینٹل ٹی 20 نے ارون پانڈے کو اپنا چیئرمین اور چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کردیا ہے ۔

لیگ کا افتتاحی ایڈیشن امریکی شہر ٹیکساس میں ہوگا۔ بروسیڈ سپورٹس ایل ایل سی کے بانی سوربھ بھامبری نے کہاکہ وہ ارون پانڈے کو لیگ کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کی قیادت اور وڑن اہم ہوگا کیونکہ ہم لیگ کے لئے ترقی کے دلچسپ دور سے گزر رہے ہیں۔ ہمیں اس پر شبہ نہیں کہ ایل آئی ٹی 20 نئی بلندیوں کو چھوئے گا اور شائقین کرکٹ کو محفوظ کرے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں