سری لنکاویمنز کا ویسٹ انڈیز کوتیسرے ون ڈے میں ہراکر کلین سویپ

سری لنکاویمنز کا ویسٹ انڈیز کوتیسرے  ون ڈے میں ہراکر کلین سویپ

ہمبنٹوٹا(سپورٹس ڈیسک )سری لنکاویمنزنے ویسٹ انڈیز کوتیسرے ون ڈے میں شکست دیکر کلین سویپ کرلیا۔۔۔

ہمبنٹوٹامیں کھیلے گئے میچ میں میزبان سری لنکانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 50اوورزمیں 6وکٹوں کے نقصان پر 275رنزبنائے ،وشامی گونارتنے نے 134رنزکی اننگز کھیلی ،جواب میں ویسٹ انڈیزویمنز کی ٹیم 34.5اوورز میں 115رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔  ،سچنی نسانسالا نے 28رنزدیکر 5وکٹیں حاصل کیں اورپلیئرآف دی میچ قراردی گئیں جبکہ وشامی گونارتنے کوپلیئر آف دی سیریز قراردیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں