ٹی20رینکنگ:پاکستانی بولرزٹاپ ٹین میں بھی جگہ نہ بناسکے

ٹی20رینکنگ:پاکستانی بولرزٹاپ ٹین میں بھی جگہ نہ بناسکے

دبئی(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی رینکنگ جاری کردی۔ بیٹرز میں بابر کا چوتھا اور رضوان کا پانچواں نمبر ہے ۔۔

جبکہ بولرز میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے ۔بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے اور انگلینڈ کے فل سالٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔انگلینڈ کے کپتان جوش بٹلر چھٹی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ بھارت کے رتوراج گائیکواڈ 13 درجے بہتری کے بعد ساتویں پوزیشن پر آگئے ، بولنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں،جنوبی افریقہ اینرک نورکیا کی دوسری، سری لنکا کے وانندو ہسارانگا کی تیسری اور افغانستان کے راشد خان کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے ۔ آل راؤنڈرز رینکنگ میں سری لنکا کے وانندو ہسارانگا پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے ہاردیک پانڈیا دوسری، آسٹریلیا کے مارکس سٹوئنس تیسری، زمبابوے کے سکندر رضا چوتھی اور بنگلادیش کے شکیب الحسن پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں