کوپا امریکا کے فائنل میں میسی بینچ پر بیٹھے روتے رہے

کوپا امریکا کے فائنل میں  میسی بینچ پر بیٹھے روتے رہے

فلوریڈا (سپورٹس ڈیسک )کوپا امریکا فٹبال کے فائنل میں ارجیٹینا کے کپتان میسی انجری کے باعث پورا میچ نہ کھیل سکے ، جس پر وہ جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے۔۔

 بینچ پر بیٹھے روتے رہے ، مگر ٹیم کی جیت کے ساتھ ہی ان کا افسوس جشن میں تبدیل ہوگیا۔قبل ازیں فائنل میں تماشائیوں کی بغیر ٹکٹ سٹیڈیم میں گھسنے کی کوشش سے افراتفری پھیل گئی، جس کی وجہ سے میچ کا وقت تبدیل کرنا پڑگیا، کئی کھلاڑیوں کی فیملیز بھی سٹیڈیم کے اندر نہیں پہنچ سکیں۔پولیس نے کسی طرح گیٹس بند کیے اورصرف ایک گیٹ سے انٹری کی اجازت دی گئی، کچھ دیر بعد صورتحال پر قابو پایا گیا، کوپا فائنل ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں