تمباکونوشی :جاپانی جمناسٹک ٹیم کی کپتان کو پیرس اولمپکس سے واپس بھیج دیا گیا

 تمباکونوشی :جاپانی جمناسٹک ٹیم کی کپتان کو پیرس اولمپکس سے واپس بھیج دیا گیا

پیرس(سپورٹس ڈیسک ) پیرس اولمپکس میں جاپانی دستے میں شامل خواتین جمناسٹک ٹیم کی کپتان شوکو میاٹا کو تمباکو نوشی کے الزامات پر واپس گھر بھیج دیا گیا۔

 جاپان جمانسٹک ایسوسی ایشن کی جانب سے تفتیش کی جارہی ہے کہ خواتین جمناسٹک ٹیم کی 19 سالہ کپتان شوکو میاٹا نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی یا نہیں۔ شوکو میاٹا سے پیرس اولمپک میں جاپان کے لیے تمغہ حاصل کرنے کی توقعات رکھی جا رہی تھیں ۔

تاہم وہ موناکو میں جاری ٹیم کا تربیتی کیمپ چھوڑ کر جاچکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں