کبڈی ٹیم کے سابق کپتان عباس بھٹی کی وفات پر اظہارتعزیت

 کبڈی ٹیم کے سابق کپتان عباس  بھٹی کی وفات پر اظہارتعزیت

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شافع حسین اور سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے قومی کبڈی ٹیم کے سابق کپتان عباس علی بھٹی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔

 اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی ملک میں کبڈی کے کھیل کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں