ناصر اقبال تسمانین اوپن سکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ناصر اقبال تسمانین اوپن سکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

میلبرن (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے مایہ ناز سکواش پلیئر ناصر اقبال آسٹریلیا میں جاری پی ایس اے تسمانین اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔

آسٹریلوی شہر ڈیونپرٹ میں جاری ایونٹ کی مجموی انعامی رقم 9 ہزار ڈالر ہے ۔ناصر اقبال نے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے ریس ڈاؤلنگ کو 0-3سے ہرایا۔ آسٹریلین پلیئر کیخلاف ناصر کی فتح کا اسکور 9-11، 8-11 اور 7-11 رہا،سیمی فائنل میں ناصر اقبال فرانس کے ملول سیانیمیکو سے مقابلہ کرینگے ،اس سے قبل ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ناصر نے آسٹریلیا کے سیڈ نمبر 8 ٹیٹ نوریس کو شکست دی۔ان کی کامیابی کا اسکور 3-11، 4-11 اور 6- 11 رہا۔ پہلے راؤنڈ میں ناصر نے آسٹریلیا کے ریمی ینگ کو شکست دی تھی۔ ریمی ینگ کے خلاف وہ 4-11، 4-11 اور 3-11 سے کامیاب ہوئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں