بھارتی گلوکارہ سنندا شرما کی نصیبو لعل سے ملاقات،ویڈیو وائرل

بھارتی گلوکارہ سنندا شرما کی نصیبو لعل سے ملاقات،ویڈیو وائرل

ممبئی (شوبزڈیسک ) بھارت کی معروف پنجابی گلوکارہ و اداکارہ سنندا شرما نے پاکستان کی گلوکارہ نصیبو لعل سے ملاقات کی ویڈیو جاری کردی۔ سنندا شرما نے نصیبو لعل سے ملاقات کی۔۔

ویڈیو اور تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملاقات کے دوران سنندا شرما اور نصیبو لعل پہلے گلے ملیں اور پھر بھارتی گلوکارہ نے اپنی روایت کے مطابق نصیبو لعل کے احترام میں ہاتھ بھی جوڑے ۔ ایک تصویر میں نصیبو لعل کو سنندا شرما کے ماتھے پر بوسہ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔سنندا شرما نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں نصیبو لعل کے مشہور صوفی گانے ’تو جھوم‘ کی ایک لائن ’جو ہے تیرا لب جائے گا کرکے کوئی بہانہ‘ لکھی۔بھارتی گلوکارہ نے کہا کہ بالآخر، میری اُس خاتون سے ملاقات ہوگئی جو میری محبت ہیں۔ زندگی میں دو ہی لوگوں سے ملنے کی خواہش تھی، ایک نصیبو لعل اور دوسرے تجمل کلیم صاحب سے ۔واضح رہے کہ سنندا شرما نے اپنے گانے ’بلی آکھ‘ سے موسیقی کی دُنیا میں قدم رکھا تھا جبکہ بالی ووڈ میں اُن کا پہلا گانا ’تیرے نال نچنا‘ تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں