گلوبل ٹی20:بابر ، رضوان اور شاہین کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ

گلوبل ٹی20:بابر ، رضوان اور شاہین  کو این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پی سی بی نے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹونٹی کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ کے غیر معمولی مصروف سیزن اور کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے جبکہ افتخار احمد، محمد عامر، آصف علی اور محمد نواز کو این او سی جاری کر دیاگیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں