عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کا سفر تمام

 عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کا سفر تمام

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر ختم ہو گیا، قومی جونیئر ٹیم غیر متوقع طور پر کوارٹر فائنل میں کولمبیا سے شکست کھا کر برانز میڈل سے بھی محروم ہوگئی۔۔

۔امریکا کے شہر ہیوسٹن میں جاری چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں کولمبیا نے پاکستان کو حیرت انگیز طور پر 1-2 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔پہلے میچ میں سابق عالمی جونیئر چیمپین اور کپتان حمزہ خان کو غیر متوقع طور پر 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے میچ میں عبداللہ نواز نے سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے کامیابی پا کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، فیصلہ کن میچ میں محمد عماد 1-3 سے مات کھا گئے ۔سیمی فائنل میں رسائی کی صورت میں پاکستان نے برانز میڈل کا حقدار بن جاناتھا۔دوسری جانب ایونٹ کے دیگر کوارٹر فائنلز میں امریکہ نے جنوبی افریقہ، کوریا نے بھارت اور دفاعی چیمپین وٹاپ سیڈ مصر نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں