سکاٹ لینڈ:فٹبال شائقین کی بدسلوکی پر کرکٹ میچ منسوخ

سکاٹ لینڈ:فٹبال شائقین کی  بدسلوکی پر کرکٹ میچ منسوخ

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں کرکٹ میچ کو فٹبال شائقین کی جانب سے کھلاڑیوں کے ساتھ بدسلوکی کے باعث منسوخ کردیا گیا ۔

مرے فیلڈ ڈی اے ایف ایس کرکٹ کلب کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک میچ کے دوران فٹبال شائقین نے کرکٹ کھلاڑیوں پر نسل پرستی پر بدسلوکی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث میچ منسوخ کرنا پڑا۔

 

واقعہ اسوقت پیش آیا جب مقامی ٹیمیں رینجرز اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے شائقین سٹیڈیم کا رخ کررہے تھے جبکہ مداحوں نے دو کرکٹرز پر حملہ بھی کیا لیکن پولیس نے مداخلت نہیں کی۔ متاثرہ کلب نے واقعے کا احوال اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر بھی شیئر کیا، جس میں پولیس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں