پیرس اولمپکس :فرانس،نیوزی لینڈ، عراق اور جاپان نے اپنے میچز جیت لئے

پیرس اولمپکس :فرانس،نیوزی لینڈ، عراق  اور جاپان نے اپنے میچز جیت لئے

پیرس۔25جولائی (سپورٹس ڈیسک )فرانس،نیوزی لینڈ،مراکش ،عراق، اور جاپان کی مردوں کی فٹ بال ٹیم نے پیرس اولمپکس کے فٹ بال ٹورنامنٹ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔

نیوزی لینڈ اور گنی کے درمیان میچ میں نیوزی لینڈ نے گنی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ میزبان فرانس کی ٹیم نے امریکا کی ٹیم کو 0-3 گول سے ہرا دیا۔ عراق کی ٹیم نے یوکرین کو 1-2 گول سے ہرا دیا جبکہ جاپان کی ٹیم نے باآسانی پیراگوئے کی ٹیم کو 0-5 گول سے ہرا دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں