پیرس اولمپکس:90فیصد کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹ مکمل

پیرس اولمپکس:90فیصد کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹ مکمل

پیرس (سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (آئی ٹی اے ) نے اعلان کیا ہے کہ پیرس اولمپکس میں شامل ہونے والے تقریباً 90 فیصد کھلاڑیوں کا کھیلوں کے انعقاد سے قبل ڈوپنگ ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایجنسی نے بتایا کہ رواں برس 32 ہزار 600 سے زائد کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جو پچھلے 6 ماہ کے مقابلے تقریباً 45 فیصد زیادہ ہیں۔جانچ کے نتیجے میں ممکنہ اینٹی ڈوپنگ اصول کی خلاف ورزیوں کے 85 سے زیادہ کیسز سامنے آئے ، جس کے نتیجے میں پلئیرز پر پابندی کا امکان ہے ۔ایجنسی نے کہا کہ پیرس اولمپکس میں شریک کھلاڑیوں میں 75 فیصد کے کم از کم 3 بار ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں