افغانستان،جنوبی افریقہ پہلی دو طرفہ سیریز کیلئے شیڈول جاری

افغانستان،جنوبی افریقہ پہلی دو طرفہ سیریز کیلئے شیڈول جاری

کابل (سپورٹس ڈیسک )افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلی دو طرفہ سیریز کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا۔افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) جنوبی افریقہ کیخلاف تین میچز پر مشتمل سیریز کی میزبانی کرے گا ۔۔

جبکہ تینوں میچز شارجہ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے ۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں 18 سے 22 ستمبر کے دوران میچز کھیلیں گی، یہ سیریز افغانستان کے فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ نہیں تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلامیچ 18 ستمبر، دوسر امیچ 20 ستمبر اور تیسرامیچ 22ستمبر کوکھیلاجائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں