بنگلادیش اے کیخلاف میچز،اہم کھلاڑیوں کو کھلانے کا فیصلہ

 بنگلادیش اے کیخلاف میچز،اہم کھلاڑیوں کو کھلانے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بنگلادیش اے کے خلاف آئندہ چار روزہ سیریز میں شاہینز کی نمائندگی کیلئے متعدد انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کی تجویز سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہینز کے سکواڈ میں اہم پاکستانی کرکٹرز کو کھلانے کا مقصد رواں ماہ بنگلادیش کیخلاف 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کی تیاری کروانا ہے ۔حال ہی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی موجودگی میں کرکٹنگ معاملات دیکھنے والے سابق کپتان وقار یونس نے یہ تجویز پیش کی ہے ۔دوسری جانب ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد بابراعظم، محمد رضوان سمیت کئی بڑے ناموں نے تربیتی کیمپ جوائن کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے تاہم سلیکٹرز محمد یوسف اور اسد شفیق کپتان شان مسعود اور ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی کی مشاورت سے جلد ٹیسٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے ۔بنگلادیش اے کے خلاف چار روزہ میچ 10 سے 13 اگست تک اسلام آباد کلب میں ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں