مستقبل میں پی ایس ایل کا حصہ بننے پرخوشی ہوگی : ٹم ساؤتھی

 مستقبل میں پی ایس ایل کا حصہ بننے پرخوشی ہوگی : ٹم ساؤتھی

برمنگھم(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ زبردست ٹورنامنٹ ہے جسے میں فالو کرتا ہوں۔۔

 خوشی ہوگی اگر مستقبل میں پی ایس ایل کا حصہ بنوں۔برمنگھم میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ٹم ساؤتھی نے کہا کہ دو سال قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا، بہت سی خوشگوار یادیں ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کے دوران کراچی کے کھانوں اور میزبانی سے خوب لطف اندوز ہوئے ، پاکستان میں فاسٹ بولرز کے لیے بالنگ کنڈیشنز خاصی سخت ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں