کرکٹ ٹورنامنٹ :پاکستان ایجوکیشن بورڈ کی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

کرکٹ ٹورنامنٹ :پاکستان  ایجوکیشن بورڈ کی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

لاہور ( سپورٹس ڈیسک )پاکستان ایجوکیشن بورڈ کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے سری لنکا پہنچ گئی ۔

 لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی محمد انس پاکستان ایجوکیشن بورڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سری لنکن سر زمین پر ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد انس کا کہنا تھا کہ سر ی لنکا کرکٹ کے کھیل سے محبت کرنے والے لوگوں کا ملک ہے ، میری پوری کوششیں ہو گی کہ اپنے شاندار کھیل کی بدولت سری لنکن سر زمین پر پاکستان ایجوکیشن بورڈ کرکٹ ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ کا چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کروں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں