راشد خان انجری کے باعث دی ہنڈرڈ لیگ سے باہر

راشد خان انجری کے باعث  دی ہنڈرڈ لیگ سے باہر

کابل(سپورٹس ڈیسک )افغانستان کے سٹار آل راؤنڈر راشد خان انجری کے باعث دی ہنڈرڈ لیگ کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ۔۔

رپورٹس کے مطابق افغان آل راونڈر راشد خان ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے دی ہنڈریڈ 2024کے جاری ایڈیشن کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں ،راشد خان ایونٹ میں ٹرینٹ راکٹس فرنچائز کی نمائندگی کر رہے تھے ،لیگ سپنر کو 10اگست کو سدرن بریو کے خلاف اپنی ٹیم کے پچھلے میچ کے دوران آخری اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے چوٹ لگی تھی،آسٹریلوی اسپن بولنگ آل راؤنڈر کرس گرین جو تین بار آئی پی ایل جیتنے والی فرنچائز کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے بھی کھیل چکے ہیں کو راشد خان کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے ،ٹرینٹ راکٹس ابھی بھی مقابلے میں ہیں اور ناک آوٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں کیونکہ ان کے ابھی لیگ مرحلے کے دو میچ باقی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں