چیمپیئنز ون ڈے کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان

 چیمپیئنز ون ڈے کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پی سی بی نے چیمپیئنز ون ڈے کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان کر دیا جن میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقار یونس شامل ہیں۔

پی سی بی سربراہ محسن نقوی کے مطابق یہ ایک شفاف عمل کے ذریعے تین سالہ معاہدے کے تحت کیا گیا ہے ، ان مینٹورز کا پہلا اسائنمنٹ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والا چیمپیئنز ون ڈے کپ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پانچوں کرکٹرز کھیل کے وسیع تجربے سے مالا مال ہیں جو پاکستان کی کرکٹ کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ پی سی بی پاکستان کی کرکٹ کو مضبوط ڈومیسٹک ڈھانچے کے ذریعے مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں