پیرا لمپکس:7ماہ کی حاملہ ہونے کے باوجود خاتون نے میڈل جیت لیا

پیرا لمپکس:7ماہ کی حاملہ ہونے کے  باوجود خاتون نے میڈل جیت لیا

پیرس(سپورٹس ڈیسک)فرانس کے شہر پیرس میں جاری پیرالمپکس میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والی آرچر جوڈی گرنہم نے حاملہ ہونے باوجود تمغہ جیتنے والی پہلی اتھلیٹ بن گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرا لمپکس میں برطانوی اتھلیٹ نے ہفتہ کو انفرادی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔بی بی سی گفتگو کرتے ہوئے آرچر جوڈی گرنہم نے بتایا کہ وہ دوسرے بچے کی پیدائش کی آمد کی منتظر ہیں اور 7 ماہ کی حاملہ ہیں اور یہ میڈل میرے آنے والے بچے کیلئے ایک کھلونا ہے ۔رپورٹ کے مطابق 31 سالہ تیر انداز رواں سال کے آخر میں دوسرے بچے کی توقع کررہی ہیں۔ وہ اس سے پہلے ایک بیٹے کرسچن کی والدہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں