قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز،پھرتی ومہارت کاجائزہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا، ذرائع کے مطابق فیصل آباد ہائی پرفارمنس سنٹر میں قومی کرکٹ ٹیم کے فزیو اور ٹرینر نے شاہین شاہ آفریدی، امام،حارث سمیت 10 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لیے جس میں صبح کے سیشن میں 2 کلو میٹر رننگ،
کریز پر رننگ سمیت مختلف جسمانی مشقوں میں کھلاڑیوں کی پھرتی، مہارت اور دل کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔کپتان شان مسعود اور بابر اعظم سمیت دوسرے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کل متوقع ہیں۔ فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ پر سنٹرل کنٹریکٹ فہرست کو از سر نو ترتیب دیا جائے گا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز اور دورہ آسٹریلیا کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب بھی اسی فٹنس رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔پی سی بی نے مجموعی طورپر30 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 13 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لاہور میں ہوچکے جن میں نئے پرفارمر بھی شامل ہیں۔ گزشتہ برس پی سی بی نے 25 کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ دیئے تھے ۔