چیمپئنزکپ :محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس، مصباح الحق سے ملاقات
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)اقبال سٹیڈیم میں چیمپئنز کپ کے انعقاد کے سلسلہ میں چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں اعلی سطحی اجلاس ہوا۔۔۔
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)اقبال سٹیڈیم میں چیمپئنز کپ کے انعقاد کے سلسلہ میں چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں اعلی سطحی اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر عابد، سی پی او کامران عادل، ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر اور دیگر افسروں نے شرکت کی ،اس موقع پر ٹورنامنٹ کے پرامن انعقاد سے متعلق انتظامات پر بات چیت کی گئی، قبل ازیں چیئرمین پی سی بی نے وولفز سکواڈ کے مینٹور مصباح الحق سے بھی ملاقات کی ۔