کس ٹیم کا کپتان کون ہوگا؟کپتانوں کی تبدیلی کی باز گشت تیز
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے وائٹ اور ریڈ بال فارمیٹ کیلئے کپتانوں کی تبدیلی کی باز گشت تیز ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈ بال اور وائٹ بال کے کوچز کی الگ الگ میٹنگیں ہوں گی تاکہ ان کے متعلقہ فارمیٹس پر غور کیا جاسکے ، ایجنڈے کے اہم موضوعات میں کھیل کے چھوٹے اور طویل فارمیٹس کے لیے کپتانوں کی ممکنہ تبدیلی بھی شامل ہے ۔وائٹ بال کی کپتانی میں تبدیلی کے حوالے سے کافی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان مضبوط دعویدار کے طور پر ابھر رہے ہیں، اس کے علاوہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی کپتانی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔