کپتان یا قومی ٹیموں پر بات چیت کنکشن کیمپ کے ایجنڈے میں شامل نہیں:پی سی بی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ لاہور میں منعقدہ کنکشن کیمپ کے ایجنڈے میں کپتان یا قومی ٹیموں پر کوئی بات چیت شامل نہیں ہے ۔XC
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ لاہور میں منعقدہ کنکشن کیمپ کے ایجنڈے میں کپتان یا قومی ٹیموں پر کوئی بات چیت شامل نہیں ہے ۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 23 ستمبر کو کنکشن کیمپ لاہور میں ہوگا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کرکٹ کی درست سمت کا تعین کرنا ہے اور پی سی بی چاہتا ہے کہ انڈر 19، ڈومیسٹک اور قومی ٹیم ایک ہی برانڈ کی کرکٹ کھیلیں۔ کنکشن کیمپ میں پی سی بی چیئرمین، گیری کرسٹن، جیسن گلیسپی شرکت کریں گے جبکہ سینٹرل، ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے ساتھ پی سی بی ایگزیکٹو ٹیم بھی شریک ہوگی۔