ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی:پاکستان کی ایونٹ میں پہلی فتح

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی:پاکستان کی ایونٹ میں پہلی فتح

بیجنگ (سپورٹس ڈیسک )ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں جاپان کو ہراکر فتح سمیٹ لی۔

چین کے شہر ہولن بئیر میں کھیلے جارہے میچ میں گرین شرٹس کی جانب سے ندیم احمد نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی تاہم جاپان دوسرے کوارٹر میں میچ برابر کردیا۔دوسرے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں سفیان خان نے گول کر کے پاکستان کی برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔اس سے قبل قومی ٹیم ایونٹ میں ابتدائی دو میچز ڈرا کرسکی تھی، پاکستان نے پہلے میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف مقابلہ 2-2 سے جبکہ ملائیشیا کے خلاف میچ بھی 2-2 سے برابر کیا تھا۔قومی ٹیم آج چین اور 14 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں