غیر ملکی دوروں پر کرکٹرز کی فیملی کو ساتھ لیکر جانے پر پابندی کی درخواست پر سماعت ملتوی
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی دوروں کے دوران کھلاڑیوں کی فیملی کو ساتھ لیکر جانے پر پابندی کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوگئی ۔۔
درخواست گزار عدالت پیش نہ ہوا، وکیل فیصل وحید نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ ٹی 20 میں کارکردگی مایوس کن رہی،پاکستان کرکٹ میں نئی آنے والے امریکن ٹیم سے ہار گئی۔،پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں پر بھاری اخراجات کیے جاتے ہیں۔
، استدعا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیر ملکی دوروں کے دوران کھلاڑیوں کی فیملی کو ساتھ لیکر جانے پر پابندی کا حکم دیا جائے ۔