امپائرعلیم ڈار 25-2024کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہونگے

امپائرعلیم ڈار 25-2024کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہونگے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ماضی میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل ممتاز پاکستانی امپائر علیم ڈار 25-2024 کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گے ۔

علیم ڈار کا شاندار اور باوقار کریئر ایک چوتھائی صدی پر محیط ہے ، میدان میں اور میدان کے باہر ایک حقیقی جنٹلمین کے طور پر دیکھے جانے والے علیم آئی سی سی امپائر آف دی ایئر (2009-2011) کیلئے ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی کے 3 بار فاتح بھی ہیں۔علیم ڈار نے ابتک ریکارڈ 145 ٹیسٹ، 231 ون ڈے ، 72 ٹی20 ، 5 ویمنز ٹی20 انٹرنیشنل، 181 فرسٹ کلاس میچز، اور 282 لسٹ اے میچز میں امپائرنگ کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں