ریٹائرمنٹ کے چند گھنٹوں بعد براوو آئی پی ایل فرنچائز کے مینٹور بن گئے

ریٹائرمنٹ کے چند گھنٹوں بعد براوو  آئی پی ایل فرنچائز کے مینٹور بن گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈوین براوو نے تمام فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے چند گھنٹوں بعد آئی پی ایل کی معروف فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو بطور مینٹور جوائن کرلیا۔

براوو کا ٹی20 کیرئیر 582 میچز پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے 631 وکٹیں حاصل کیں اور 7 ہزار رنز بنائے ۔سابق آل راؤنڈر گوتم گمبھیر کی جگہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مینٹور ہونگے ،اس موقع پر براوو کا کہنا ہے کہ بطور مینٹور ٹیم کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہوں، گزشتہ 10 برسوں میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کا حصہ رہا اور آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی، فرنچائز مالکان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے عزت دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں