پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی چیئرمین این سی کمیٹی ہارون ملک سے ملاقات

پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی چیئرمین این سی کمیٹی ہارون ملک سے ملاقات

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک اور رکن این سی شاہد کھوکھر سے پنجاب ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر نوید اسلم لودھی اور لاہور فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء عارف ڈوگر اور دیگر عہدیداروں نے ملاقات کی ۔۔

 اس موقع پر ڈسٹرکٹ لاہور فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء ڈوگر نے این سی کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کو صوبائی انتخابات کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ نومنتخب عہدیداروں کے وفد نے چیئرمین این سی ہارون ملک کو گلدستہ پیش کیا اور انتخابات کے کامیاب انعقاد پر کیک کاٹا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں