خواتین نے کرکٹ میں آکر سٹیٹس کو کو توڑا :جہانگیر ترین، اکیڈمی کا دورہ

خواتین نے کرکٹ میں آکر سٹیٹس کو  کو توڑا :جہانگیر ترین، اکیڈمی کا دورہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک )نامور سماجی شخصیت جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں سے خواتین کی کھیلوں میں شمولیت نے انہیں بااختیار بنانے میں مدد دی ہے ۔۔

ترین کرکٹ اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ کرکٹ نہ صرف کیریئر اور اعتماد کو فروغ دیتی ہے بلکہ جب خواتین اس میں شامل ہوتی ہیں تو یہ سٹیٹس کو کو بھی توڑ دیتی ہے ۔ ہمیں خواتین کی کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کیونکہ یہ صحتمند معاشروں اور اگلی نسل کے لیے روشن مستقبل کی راہ ہموار کرتی ہے ۔

ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے اکیڈمی کی بنیادی سطح پر کی جانے والی کاوشوں پر اظہار خیال کیا اور خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انگلینڈ سے منگوائے گئے عالمی معیار کے کرکٹ بیٹس بھی تقسیم کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں