پنجاب پریمیئر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

پنجاب پریمیئر لیگ کی  ٹرافی کی تقریب رونمائی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )پنجاب پریمیئر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دی گئی،چینی تاجروں کے وفد نے بھی شرکت کی ،لیگ4سے 11اکتوبر تک جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں ہو گی۔۔

راولپنڈی مارخور سمیت 8ٹیمیں لیگ میں حصہ لیں گی،تمام نائٹ میچز کی پبلک انٹری فری ہو گی،راولپنڈی مارخور کی قیادت کامران اکمل کریں گے ۔ اس بات کا اعلان راولپنڈی مارخور فرنچائز کے مالک چودھری ندیم منظور بیگا نے نیشنل پریس کلب میں پنجاب پریمیئر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں