بنگلہ دیشی حکومت کا شکیب کو وطن واپسی پر سکیورٹی دینے کااعلان

بنگلہ دیشی حکومت کا شکیب کو وطن واپسی پر سکیورٹی دینے کااعلان

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیشی حکومت نے کہا ہے کہ شکیب الحسن کو وطن واپسی پر سکیورٹی فراہم کی جائے گی، عوام کو انکی سیاسی شناخت پر غصہ ہے جسے وہ اپنے الفاظ کے ذریعے کم کرسکتے ہیں۔

عبوری حکومت میں کھیلوں کے مشیر آصف محمود نے کہا کہ حکومت شکیب الحسن کو وہ سکیورٹی فراہم کرے گی جو ایک قومی کرکٹر کو دی جاتی ہے ، شکیب الحسن بنگلادیش آمد سے پہلے اپنا سیاسی نقطہ نظر واضح کرکے عوامی غصے کو کم کر سکتے ہیں۔ شکیب الحسن پارلیمنٹ کے سابق رکن ہیں جن کی جماعت عوامی لیگ کو گزشتہ ماہ طلبہ کی قیادت میں انقلاب کے ذریعے ختم کر دیا گیا تھا۔ کرکٹر اور سیاستدان کے طور پر شکیب کی دوہری شناخت ہے ، عوام کو انکی سیاسی شناخت پر غصہ ہے ۔ اگر ملک کی آدھی آبادی مجھ سے ناراض ہو تو پانچ یا چھ سکیورٹی اہلکار میری حفاظت نہیں کرسکتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں