رضوان اور شاہین کے وائٹ بال کپتان بننے کا امکان کم

رضوان اور شاہین کے وائٹ بال کپتان بننے کا امکان کم

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق کپتان بابر اعظم کے وائٹ بال ٹیم کی کپتانی کو خیرباد کہنے کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ ان کے کپتان بننے کے امکانات بہت کم ہیں۔۔۔

 رواں سال پی سی بی نے شاہین آفریدی کو امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونیوالے ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے قیادت سے ناصرف علیحدہ کیا بلکہ وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے ہٹا کر سعود شکیل کو شان مسعود کا نائب مقرر کیاتھا، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے راؤنڈ سے قومی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد خبریں سامنے آئیں کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کے تین گروپس ہیں تاہم اب اطلاعات ہیں کہ بورڈ کسی ایسے کھلاڑی کو قیادت کے لیے سامنے لانے کے بارے میں سوچ رکھتا ہے جس کا نام کسی تنازعے میں نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں