‘‘بیوقوفوں والا فیصلہ ہے ’’ سابق انگلش کپتان کا بابر کو ڈراپ کرنے پرتبصرہ
لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف ڈراپ کیے جانے کے فیصلے پر سخت تنقید کی ہے ۔
مائیکل وان نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کی اور پی سی بی کو کھری کھری سنائیں۔مائیکل وان نے اپنی ٹویٹ میں طنزیہ لکھا 'پاکستان انگلینڈ سے پہلا میچ نہیں جیت سکا تو بورڈ نے ملک کے بہترین کھلاڑی کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق انگلش کپتان نے بابر اعظم کو بھی ٹیگ کیا اور کہا 'مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ سرپرائز سے مالا مال ہے لیکن یہ فیصلہ سرِ فہرست ہے ، یہ انتہائی بیوقوفوں والا فیصلہ ہے لیکن اگر بابر اعظم نے خود بریک مانگی ہے تو پھر قابلِ قبول ہے ۔