دورہ آسٹریلیا:وائٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کاقوی امکان

دورہ آسٹریلیا:وائٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کاقوی امکان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ ٹیم کی طرح وائٹ بال ٹیم میں بھی بڑی تبدیلیاں کرنے کی ٹھان لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ممکنہ طور پر کپتان بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ ٹیم سے فخر زمان، شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے ۔دورہ آسٹریلیا کیلئے فخر زمان فٹنس مسائل، شاداب خان کی ناقص فارم انہیں سکواڈ سے باہر کرواسکتی ہے جبکہ افتخار احمد کی شمولیت پر بھی سوالیہ نشان ہے ۔دوسری جانب انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کئے جانیوالے سینئرز بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے حوالے سے بورڈ کا موقف ہے کہ تینوں کرکٹرز کو ڈراپ نہیں بلکہ آرام کروایا گیا ہے تاکہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں کم بیک کرسکیں۔دورہ آسٹریلیا میں سپنر شاداب خان کی جگہ سفیان مقیم اور مہران ممتاز کو شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ کامران غلام، قاسم اکرم، عرفات منہاس اور یاسر خان بھی پلئینگ الیون میں جگہ بناسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں